17 جولائی 2010 - 19:30

مصر کی حکومت نےاپنے عوام کے مطالبے کو ٹھکراتےہوئے ملک میں ایمرجنسی کی مدت مزید بڑھادی ہے۔

  مصر کےعوام پرزورطریقےسے ایمرجنسی کےہٹاے جانے اور آئين میں ترمیم کا مطالبہ کررہےہیں لیکن مصر کی حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں اضافے کےلئے ایک بل پارلمنٹ بھیج دیاہے ۔ مصر کی اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہےکہ مصر کوبحران سے نکالنےکے لئے حکومت کو سیاسی اصلاحات لانی ہونگي ۔ مصر کی حکومت نے تیس برسوں سےملک میں ایمرجنسی لگارکھی ہے ۔ یادرہے یہ مطالبہ مصرکی تمام سیاسی پارٹیوں نے کیا ہے۔

.................

/152